مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل چھ اگست بروز منگل طلب کر لیا ہے،

اجلاس صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان بھی شریک ہوں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مشترکہ قومی موقف اپنانے پر غور کریں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں