بھارت کا عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ

اسلام آباد (ش ح ط) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں عید پر دہشتگردی کیلئے تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کو 4.7 ملین دے دیئے، 5 خود کش بمبار تیار، سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

تفصیللات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے کمانڈرز کی بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے 2 آفیشلز کیساتھ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ٹی ٹی پی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں