کوئٹہ: حیدری مارکیٹ میں دھماکا، 4 افراد شہید، 10 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب حیدری مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد شہید جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید شہادتوں کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ مشن چوک کے قریب حیدری مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔

شہدا کا تعلق ہزارہ شیعہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دھماکہ حیدری مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی۔

زخمیوں میں سید محمد علی، علی جان، حسین علی، عبدالحسن، سراج الدین، محمد ابراہیم، عباس علی، محمد جان، محمد اسماعیل، محمد علی، سلمان علی، نادر علی اور محمد فاروق شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

زخمیوں کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ادھر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں