پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس ایک اہل کار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق پہاڑی پورہ میں رائیڈار سکوارڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ شہید اہلکار کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار فردوس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقےمیں سرچ آپریشن کیا۔
حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔