بیجنگ (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں پاکستانی کی قرداد کی مکمل حمایت کرے گا ، پاک چین دوستی آج بھی لازوال ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا، چین اور پاکستان کی وزارتیں اور مشنز آپس میں تعاون جاری رکھیں گے۔
Today I had a strong and conclusive meeting with State Counsellor and Foreign Minister of China, Wang Yi. Pakistan shares a bond of brotherhood with China as further evidenced in the meeting today where China reassured Pakistan of it's support and commitment. 1/3 pic.twitter.com/TXysZnhOKq
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 9, 2019
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی لازوال ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ،چینی وزیر خارجہ نے اتفاق کیاہے کہ بھارتی اقدامات یکطرفہ ہیں۔ ان سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ چین کو بتایاہے کہ بھارت پلوامہ جیسی دوبارہ حرکت کرسکتا ہے۔
Foreign Minister Wang Yi has acknowledged that India’s aggressive stance on Kashmir leaves the people of Kashmir vulnerable and voiceless while also putting the entire region at risk. 2/3
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 9, 2019
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔
China supports Pakistan’s repeated calls for peace and stability and we will work together to highlight the voice of Kashmiris to the world. 3/3
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 9, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیاہے جس کی چین بھرپور حمایت کرے گا ، چین کا موقف پریس ریلیز کی صورت میں سامنے آجائے گا۔