امریکا: کشمیر پر بھارتی اقدام کیخلاف ہوسٹن میں انڈین قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہوسٹن (ڈیلی اردو) فرینڈز آف کشمیر اور ٹیکساس کی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاست کو بھارت میں انضمام کے خودساختہ فیصلہ کے خلاف بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مقررین نے بھارتی اقدام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اور مقبوضہ ریاست میں بھارتی مظالم کے خلاف ہیوسٹن میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے نعرے لگا رہے تھے۔

https://twitter.com/FriendsOfKashm1/status/1160102556573605889?s=19

مقررین نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا بہترسال سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی اعتراف کیا گیا ہے عالمی ادارے بھارت کو ظلم سے روکیں۔

مظاہرے کوفرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سجاد برکی، اشرف عباسی ہارون مغل، میاں نذیر شیخ، شیخ صغیر خان، آفتاب نذر، طاہرخواجہ، حائقہ خان، ارجمند حیات، انجم انور اور دیگر کمیونٹی ممبران نے آرگنائز کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں