دورہ چین: وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اردو)  وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دورہ چین سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے اپنے دورہ چین سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی حمایت کرینگے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں