کوپن ہیگن (ڈیلی اردو) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں 4 روز کے دوران دوسرا بم دھماکا ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
مقامی اخبار کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے، جسے دھماکے کے بعد موقع سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل منگل کے روز بھی کوپن ہیگن میں دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ سیکورٹی حکام کو شبہ ہے کہ دھماکے حادثہ نہیں بلکہ دانستہ کارروائیاں ہیں۔