ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو) ہالینڈ میں یکم اگست سے نافذ برقع پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی ہیگ شہر میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے منعقدہ مظاہرے میں مسلمانوں سمیت ہالینڈ کے غیر مسلم شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیوکیمپ اسکوائر میں احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ متنازع قانون کے ذریعے مسلمانوں کو براہ راست ہدف بنایا گیا ہے۔
انسانی حقوق مرکز کے منیجر پروفیسر ڈاکٹر ٹام زواٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوام متحدہ کے کمیشن نے پابندی کے خلاف ہونے کے باوجود حکومتی فیصلے کو نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نافذ کی گئی پابندی کی خلاف ورزی پر 150 یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔