نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد ٹرمینل خالی کرا لیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے عمارت کو خالی کر ا لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے ایئر پورٹ کے تمام ٹرمینلز کی تلاشی شروع کر دی ہے۔
Sanjay Bhatia, DCP (Airport): A person called up Delhi airport terminal-2 and said he had placed a bomb at the airport. He later denied when police identified him. Police is still carrying out a search as a precautionary measure. pic.twitter.com/Z251d90sC3
— ANI (@ANI) August 12, 2019
بم کی اطلاع کے بعد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو بھی باہر سے اندر اور اندر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کو چیک کیا جا رہا ہے