کراچی سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہے، چاروں افرادآپس میں سگے بھائی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق واقعہ لانڈھی بابر کانٹا کے قریب پیش آیا ہے، جہاں پشین کے رہائشی چار بھائیوں کی گھر سے لاشیں ملی ہیں،مرنے والے افراد کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔

اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلاکر سوئے تھے،بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی ہے۔

مرنے والے افراد کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، چاروں بھائی پشین سے محنت مزدوری کے لئے کراچی آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کمرے سے ملنے والے کھانے کو فارنزک کےلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں