کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، آج ثابت ہو گیا: پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی

نیویارک (ڈیلی اردو) پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے کشمیر کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے بھارت کا دعوی غلط ثابت ہوگیا کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پر آج دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کشمیر کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں عالمی فورم پر ان کی بات سنی جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز آج سنی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیئے تیار ہے۔ کشمیر کا تنازع عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے۔

آج کا اجلاس اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوششیں کیں۔ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی بدترین مثالیں ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں