کابل (ڈیلی اردو) کابل میں شیعہ ہزارہ برادری پر خودکش حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے 17 اگست کو ہونے والے خودکش بم حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں شیعہ ہزارہ برادری کے 63 افراد شہید اور 182 سے زائد افراد ہوئے تھے۔
#BREAKING ISIS claims deadly Kabul suicide attack pic.twitter.com/DhqWPlwVSc
— AFP News Agency (@AFP) August 18, 2019
خودکش بمبار نے گزشتہ شب شادی کی تقریب میں خود کو دھماکا سے اڑا دیا تھا۔
ISIS releases identity of Kabul wedding hall bomber as Abu Asim Al-Pakistani https://t.co/AMJ1rmK0Q5 pic.twitter.com/mz05VDYp0E
— Khaama Press (KP) (@khaama) August 18, 2019
داعش سے الحاق اعماق نیوز ایجنسی کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری ایک بیان میں قبول کی گئی ہے جو آج اتوار 18 اگست کو میڈیا کو بھیجا گیا۔ اس بیان کے ساتھ خودکش حملہ آور کا نام ابو عاصم الباکستانی اور اس کی تصویر بھی بھیجی گئی ہے۔