بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروری 2019 کے بعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود (پنجاب) سے گزرا ہے، ایئر انڈیا ون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئر انڈیا ون نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر دہلی سے اُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں