مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈرنلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اس ہفتے کے آخر میں فرانس میں گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل مسلسل تحمل اور برداشت سے کام لینے پر زور دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوری توجہ مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ خطے کے استحکام پر جموں و کشمیرکی صورتحال سے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں