پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، بھارتی وزیراعظم مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے۔ فرانس آمد پر بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے فرانس کے صدر ایمائیونل میکرون سے ملاقات کی۔
Je suis honoré que le Président @EmmanuelMacron m'a accueilli dans l'historique Château de Chantilly. Nous avons eu des discussions extrêmement productives sur l'amélioration des liens économiques et interpersonnels. pic.twitter.com/QJFNd1xktF
— Narendra Modi (@narendramodi) August 22, 2019
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر فرانسیسی صدر کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں۔
ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے۔ حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے