اسرائیلی فضائیہ نے عراق میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار

نیویارک (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حالیہ عرصہ کے دوران عراق میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا گیا ، رپورٹ میں کہا گیا اس اسرائیلی اقدام کے نتیجہ میں امریکا کے ساتھ عراق کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔عراق میں گذشتہ ماہ کے دوران حزب اللہ کے تربیتی مراکز اور اسلحہ ڈپوز میں متعدد دھماکے ہوئے۔ اسرائیل اس سے پہلے شام میں ایرانی اہداف کو اپنے فضائی حملوں میں نشانہ بناتا رہا ہے اور اب اس نے ان کارروائیوں کے دائرہ کار کو عراق تک وسعت دے دی ہے جس کے نتیجہ میں امریکا اور عراق کے باہمی تعلقات خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نی1981 میں عراق کے شہر اوزیراک میں جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے مشرق وسطی میں خفیہ ادارے کے سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے گذشتہ ماہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع فوجی بیس پر حملہ کیا جبکہ دو امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں عراق میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں