عالمی واچ ڈاگ عسکریت پسندوں کی فنڈنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی اقدامات مانیٹر کرے گا

کینبرا (ج ح ط) فنانشل ایکشن ٹاسک فورسز اکتوبر میں اپنے اجلاس سے قبل عسکریت پسندوں کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی نگرانی کرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق رواں ہفتے اس عالمی ادارے کے ایشیا پیسیفک گروپ نے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس میں گزشتہ برس گرے لسٹ میں ڈالے گئے ممالک بہ شمول پاکستان کی صورت حال پر غور کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے رپورٹ حتمی طور پر اکتوبر کے آغاز میں شائع کر دی جائے گی۔

رواں برس جون میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اکتوبر تک کی مہلت دی تھی کہ وہ عسکریت پسندوں کو سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے، دوسرے صورت میں اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں