شمالی وزیرستان میں دھماکا، سیکورٹی اہلکار شہید، 4 اہلکار زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان یونس خان شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں صوبیدار زوبیر، نائیک رحمت بادشاه، لانس نائیک عمر نواز اور مسلم صاحب شامل ہے

زخمیوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں