کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریک پر سیکورٹی ہائی الرٹ،مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
ایس پی ریلویز کوئٹہ مہر محمد اقبال نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ماہ اگست کے دوران ریلویز کو مختلف قسم کے تھریٹ موصول ہوئے ہیں جن کے حوالے سے یکم اگست سے ہی حفاظتی اقدامات سخت کئے گئے، تاہم حال ہی میں موصول اطلاعات کے بعد کوئٹہ ڈویڑن کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹریک کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ریلوے پولیس نے ایف سی اور لیویز کی مدد سے مسافر ٹرینوں اور ریلوے ٹریک پر تعینات نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایس پی ریلویز کوئٹہ نے بتایا کہ ٹرینوں کی روانگی سے قبل پائلٹ انجن چلائے جارہے ہیں جبکہ پیڑولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔