بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے صوبے انبار میں جنگجووں کی باقیات کے خاتمے کی ایک کارروائی کے دوران داعش کے چار جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے چار جنگجووں کو گرفتار بھی کرلیا۔
ادھر عالمی اتحاد کے طیاروں نے انبار میں فضائی حملہ کرکے داعش کے دو ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیے۔