افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا، 6 افراد زخمی

جلال آباد + اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکا اس مقام پر کیا گیا جہاں  لوگ قطار  میں کھڑے ہوکر ویزا حاصل کرنے کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی ہیں تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ہے

افغان پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک افغان پولیس اہل کار اور پانچ ویزے کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر کے کہا کہ تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارتی عملہ بکتر بند گاڑی استعمال کرتا ہے، 2016 میں پاکستانی سفارتی اہل کار کو گھر کے باہر شہید کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں