اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران عمران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔