مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر 23 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے شہری اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق رام اللہ صوبے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران 18 شہریوں کو حراست میں لیا۔ 5 دیگر افراد کو مغربی کنارے کے علاقوں اور ایک کو مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دس قصبے میں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا۔
آنلائن نیوز ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی حکام کی فلسطینی علما کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کو کئی گھنٹے حراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔