کھوئی رٹہ سیکٹر: بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری، ایک خاتون زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

مظفرآباد (ڈیلی اردو) بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

مقامی صحافی ابرار عالم نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 60 سالہ خاتون مخطور بیگم زوجہ ملک اختر زخمی ہوگئی، خاتون کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقے کینٹھی موریاں کی رہائشی ہے۔

بھارتی گولہ باری کے باعث عوام اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

دوسری جانب پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں انڈین آرمی کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

واضح رہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے نکرون سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھے، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ 4 سے زائد افراد زخمی ہوگیا تھا، شہدا میں 3 سالہ بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں