افغانستان سے سرحد پار حملوں کا صرف دفاع میں جواب دیا جاتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پاک افغان سرحد پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے بعض حالیہ واقعات کے بارے میں افغانستان حقائق مسخ کر پیش کر رہا ہے، افغانستان کی طرف سے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر افسوس ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی پاک افغان بارڈر پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی ہے، دہشت گردوں کی طرف سے آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار حملوں کا صرف دفاع میں جواب دیا جاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے کیمپوں کی لوکیشن (مقام) سے رسمی طور پر آگاہ کیا ہے اور بارہا درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں اپنی فورس تعینات کرے اور اپنے موثر کنٹرول میں لائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں