ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے وزیراعظم بورس جانسن کے 14 اکتوبر تک پارلیمنٹ معطل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

پارلیمنٹ ستمبر میں کام کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی واپسی کے چند روز بعد اور بریگزٹ کی حتمی تاریخ سے صرف چند ہفتے پہلے معطل کی جائے گی۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ معطل ہونے کے بعد ملکہ خطاب کریںگی جس کا مقصد ان کے شاندار ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں