سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کا ابہا ائیر پورٹ پر کروز میزائل سے حملہ

صنعاء (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں حوثی ملیشیا نے ابہا کے ہوائی اڈے پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔

میزائل نے کھڑے جہازوں کو نشانہ بنایا جس سے ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک رک گئی۔ تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

https://twitter.com/MasirahTV/status/1166826213027078149?s=19

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ابہا ایئر پورٹ پر حملہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے کہ ابہا انٹرنیشنل ائیرپورٹ  سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ہے۔ جہاں سے روزانہ مختلف ممالک کے ہزاروں شہری سفر کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں