بھارتی فضائیہ کے اہلکار نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (ڈیلی اردو ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بھارتی فضائیہ کے جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ائیر فورس کے لیڈینگ ایئر کرافٹ مین کرشنینڈو چوہدری نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کرشنینڈو چوہدری کی لاش علی الصبح ہماچل پردیش کے قصاؤلی ایئر فورس اسٹیشن ایریا میں واقع ان کی رہاش گاہ سے ملی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 سالہ کرشنینڈو چوہدری کے خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ دوسری جانب خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی ریاست چنائی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کانسٹیبل نے حوالدار کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی، جبکہ رواں ہفتے ہی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تعینات بھارتی کمانڈنٹ نے خودکشی کرلی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں