اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے درمیان ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے میں عالمی صورتحال اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت سے وزیراعظم نے یو اے ای کے ولی عہد کو آگاہ کیا، اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا، اس دوران خطے اور عالمی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں کشمیر کی حالیہ صورت حال زیرغور آئی تھی۔