مقبوضہ کشمیر میں جبری گرفتاریوں اور پابندیوں پر گہری تشویش ہے: امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں اور بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹاگس نے کہا ہے کہ امریکا جموں و کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، جموں و کشمیر میں جائز قانونی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے انسانی حقوق کی فراہمی کا احترام کیا جائے۔ مذاکرات کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جبری گرفتاریوں اور پابندیوں پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔

امریکا مطالبہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام، جائز قانونی طریقہ کار اور مذاکرات کو یقینی بنایا جائے اور لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام کی صورتحال برقرار رکھی جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں