باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، قبائلی رہنماء گل داد خان شہید

خار (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں قبائلی رہنماء شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے ہاشم چارمنگ میں گل داد خان نامی قبائلی رہنماء نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران راستہ میں پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گل داد خان موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

یاد رہے اس سے قبل گل داد خان کا بھتیجا اور چچازاد بھائی بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن کر شہید کر دئیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں