شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ گاوں عیدک کے قریب مین روڈ پر پل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار سپاہی سید حسین اور عصمت علی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیت اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں