افغانستان: پل خمری پر طالبان کے حملے، 30 شہری شہید، 102 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان طالبان نے اتوار کے روز ایک اور افغان شہر پر بڑا حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے بعد طالبان نے اتوار کی صبح صوبہ بغلان کے شہر پْل خمری پر بھی حملہ کیا۔ پل خمری میں طالبان کے حملے میں 30 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان فیروز بشیری کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 102 طالبان بھی مارے گئے۔ جبکہ 59 طالبان زخمی ہوگئے اور 27 کو گرفتار کرلیا گیا ہے

افغان وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ روز قندوز پر طالبان کے حملے میں 25 افراد شہید اور 85 زخمی ہوئے، جن میں 20 افغان سکیورٹی اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی شہری اور سیکیورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں۔

طالبان کی طرف سے ان حملوں کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے بعد قندوز کو حملہ آوروں سے آزاد کروا دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں