تیونس شہر (ڈیلی اردو) تیونس کے صوبہ القصرین کے شہر حیدرہ میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افسر شہید جبکہ تین مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تیونس میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات سے دو ہفتے پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ الجزائر کی سرحد کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران سامنے آیا جو کہ ایک دہشت گرد گروپ کے خلاف کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ القصرین صوبے میں اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جہاں کا پہاڑی سلسلہ ان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔