باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، مولانا شمس الحق کے بیٹے شہید

خار (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں مولانا فضل الحق کے بیٹے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ ڈبر میں منگل کی صبح ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مولانا شمس الحق کے بیٹے فضل علیم شدید زخمی ہوگئے جس کو پہلے علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا تاہم وہاں سے پشاور لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں