اسلام آباد (ڈیلی اردو) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دو ایٹمی ممالک کے درمیان تنازع کی صورت میں پاکستان کے موقف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ آئی تو پاکستان اپنی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔