غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے بیت المقدس سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
آنلائن نیوز ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت الخلیل، طولکرم، نابلس، جنین اور مضافاتی علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے بعد اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی اور تخریب کاری میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کو مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوران ان افراد کو بھی دوبارہ گرفتار کیا گیا جو انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پہلے ہی قید کاٹ چکے ہیں جبکہ مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتارکئے جانے والوں میں 18 سال سے کم 6 بچے بھی شامل ہیں۔