لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگی انتہائی معروف خاتون رہنما کو قتل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر گل کو گھر ميں قتل کرديا گيا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی سابق خاتون ایم پی اے پروین سکندر گل کی نصیرآباد میں واقع گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے
پولیس کے مطابق پروین سکندر گل لاہور میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پزیر تھیں اور اوپری منزل پر اکیلے رہتی تھیں جہاں سے ان کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ پروین سکندر کے گلے پر رسی کے نشان ہیں، نامعلوم افراد نے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کيا۔
واضح رہے کہ پروین سکندر مشرف دور میں ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں ،پروین سکندر گل پنجاب ویمن ہائی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری بھی تھیں۔