18

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت سکھر، ملتان موٹروے مکمل، طویل سفر سمٹ کر 3 گھنٹے رہ گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی لاہور موٹروے کا ایک بڑا اور اہم حصہ سکھر۔ ملتان موٹروے مکمل ہونے کے بعد 6 گھنٹے کا سفر ساڑھے 3 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین کے تعاون سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی 392 کلومیٹر طویل سڑک کو مقررہ مدت سے 2 ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ پہلا منصوبہ ہے جو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل کے دوران امن و امان کے مسائل کا سامنا رہا، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس کا خصوصی تحفظ فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں