سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے، چار صحافیوں کو شدید زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کرکے متعدد عزداروں کو زخمی کردیا۔
دہشتگرد ریاستی فورسز نے جلوس پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شلنگ کی جس کی زد میں آکر چار صحافی بھی شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی قابض فوج نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے۔