کراچی (ڈیلی اردو) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ خدا وند تعالیٰ کے احکام اسلام کے سنہری اصولوں کی پیروی اور اہلبیتؑ رسولؐ کی اطاعت میں مسلمانوں کیلئے بہتری اور نجات ہے یہ بات انہوں نے حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات بابرکت اور آپکے خانوادے کی سیرت و کردار دنیا بھر کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ ان بزرگ ہستیوں نے اسلام اور انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات کے ساتھ ایسے رہنماء اصول بھی چھوڑے جن کی پیروی میں عالم اسلام اورعالم انسانیت کی فلاح ہے۔