15

کراچی: کربلا کی یاد اسلام سے عشق اور قربانی کا تجدید عہد ہے، علامہ ناظر عباس نقوی

کراچی (ڈیلی اردو) معروف عالم دین علامہ ناظر عباس تقوی نے حسینیاں ایرانیاں میں عشرہ محرم کی آٹھویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کی یاد اسلام سے عشق اور قربانی کا تجدید عہد ہے، من گھڑت عقائد کی ترویج اور کسی مسلک کی دل آزاری ہرگز جائز نہیں، نفاق اور کشیدگی سے ہر صورت میں اجتناب کیا جائے۔

شہدائے کربلا کی یاد کا زندہ رہنا مشیت الٰہی ہے جسے چودہ صدیوں میں سفاک ترین حکمران بھی ختم نہیں کر سکے۔

وطن عزیز میں عزاداری کی روایات بے مثال ہیں، جہاں قیام پاکستان سے اب تک ہر حکومت اور قوم کے تمام طبقات عشق رسول و آل رسول کے اظہار میں برابر کے شریک ہیں۔

مجالس حسینی ہر عمر کے افراد کے لئے کھلی درسگاہیں ہیں جن میں دین شناسی اور معارف اسلامی سے آگاہی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں