22

امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیرپر ثالثی کی پیشکش کردی ہے، وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگردونوں ممالک چاہیں تو مسئلہ کشمیرپرمدد کیلئے تیارہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اب اس تنازع پر ویسی تلخی نہیں جیسی دو ہفتے پہلے تھی، امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں