14

افغان صوبہ تخار میں فضائی حملہ، کمانڈر سمیت 30 طالبان ہلاک، نورستان سے اہم کمانڈر گرفتار

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں ایک فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 30 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نورستان سے طالبان کمانڈر گرفتار کرلیا۔

افغان فوج کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ ضلع خواجہ بہاوالدین کے نواح میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ فضائی حملے میں افغان طالبان اہم کمانڈر مولوی جمال بھی مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں چھینی گئی تین فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

دریں اثنا افغان سیکیورٹی فورسز نے نورستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈر ملا شکر اللہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق ملزم خواتین کے کپڑے پہن کر گاڑی میں سوار تھا جس کو سیکیورٹی فورسز نے شک کی بنیاد پر گاڑی سے اتارا اور تلاشی کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا یوا۔

تخار صوبے کا شمار افغانستان کے بدامنی کے شکار صوبوں میں ہوتا ہے اور گرفتار ہونے والا طالبان کمانڈر ملا شکر اللہ اس صوبے میں بہت سی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں