18

ایف اے ٹی ایف: پاکستان نے اپنا کیس بھرپور انداز سے پیش کیا، وزارت خزانہ کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت خزانہ نے پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا۔

عالمی برادری کو اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مکمل تعاون اورعالمی معیارات کے اطلاق کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے اے جی پی گروپ کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے، پندرہ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ طے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے موثر طور پر پاکستان کی جانب سے ہرشرط پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ اضافی معلومات اور وضاحت بھی فراہم کی۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری کو اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مکمل تعاون اورعالمی معیارات کے اطلاق کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور متحرک ہے۔

پاکستان منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی دنیا سے تعاون جاری رکھے گا، تمام مالیاتی جرائم کے خلاف مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق رپورٹ کا اکتوبر میں جائزہ لے گا۔ ایف اے ٹی ایف کا یہ اجلاس تیرہ سے اٹھارہ اکتوبر تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں