18

پاک فوج کی پانڈو سیکٹر پر بڑی کارروائی، کئی بھارتی فوجی ہلاک، نصب بھاری ہتھیار تباہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں ہوئیں اور متعدد بھارتی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے پانڈو سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ہتھیار تباہ کر دیے گئے۔

عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی ہتھیار نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مزید بلندی پر بھاری ہتھیار نصب کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ تاکہ پاک فوج اور شہری آبادی کو باآسانی نشانہ بنایا جا سکے۔ تاہم پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا گیا جس باعث بھارتی ہتھیار بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ جبکہ اس دوران بھارتی فوج کو بڑے جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پاک فوج کی کاروائی کے دوران متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔ بھارتی فوج نے پاک فوج کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد سموک بموں کے ذریعے اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہی۔

بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں سے اٹھنے والا دھواں دور دراز کے علاقوں سے بھی دیکھا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں