القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا اسرائیل، امریکا، یورپ اور روس پر حملوں کا اعلان

دوحا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے خواہش ظاہر کی ہے کہ مسلمان امریکہ، یورپ، اسرائیل اور روس کو حملوں کا نشانہ بنائیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے اپنے مخصوص ویڈیو بیان میں الظواہری کا کہنا تھا کہ اگر آپ جہاد کے نشانہ صرف فوجی اہداف ہیں تو مشرق سے مغرب تک دنیا بھر میں ہر جگہ امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ ان کو نشانہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان، امریکہ، یورپ، اسرائیل اور روس میں حملے کریں۔

انہوں نے سابق جنگجوؤں (دہشت گردوں) کو بیک ٹریکرز قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان بیک ٹریکرز نے ہر جگہ ہمارے خلاف فورسز میں شامل ہو کر سازشیں شروع کر رکھی ہیں لہذا القاعدہ کے مخلص مجائدین ان کا پیچھا کریں اور شکست دیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں