18

آزاد کشمیر کا قبضہ چھڑانے کیلئے تیار ہیں: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنے لگے۔

جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ’’پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے‘‘.

اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے اور یہ حقیقت ہے‘‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے پریشان ہیں اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ 

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں