قطر: افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، امریکا سے بات چیت پر تیار ہیں، طالبان

دوحہ (ڈیلی اردو) افغان طالبان کے قطر میں مذاکرات کار شیر محمد عباس اسٹینکزئی نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانیوں پر جنگ مسلط کی ہے۔ واشنگٹن کے ساتھ سو سال تک لڑسکتے ہیں۔ ملک میں امن کے خواہاں ہیں اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت چاہتے ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں روسی ٹی وی آر ٹی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان رہنما نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طورپر امن مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔ اس کے باوجود امریکا سے بات چیت کرنے کا تیارہیں۔ امریکا سے امن معاہدہ ہونے والا تھا۔ صرف دستخط ہونے تھے۔امریکا چاہے تو بات چیت کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ افغان تنازع کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہی ہیں۔ طالبان امن بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد مقامی رہنماؤں اور حکومت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں